ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت )سابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ سال 25رمضان المبارک کو اپنے دورہ ملتان کے دوران مین ملتان وہاڑی ون وے روڈ کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک روڈ کی تعمیر شروع نہ ہوسکی ہے اور مسلسل التوائ کاشکار ہے روڈ انتہائی خستہ حال ہونے کی وجہ سے سفر کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے حادثات بھی معمول بنگئے شہریوں کا کہنا ہے روڈ کی تعمیر کے لیے پنجاب حکومت کی جانب ایک سال میں چار مرتبہ کام شروع کروانے کااعلان کیا گیا لیکن کچھ بھی عمل نہ ہوسکا ہے اور صرف خالی دعوے ہی سابق حکومت کی جانب سے ثابت ہوئے ہیں سید الطاف حسین شاہ ، عبدالرشید گجر ، چوہدری سعید کمبوہ ، زاہد اقبال کمبوہ ایڈوکیٹ، چوہدری مہدی حسن کمبوہ ، اجمل خان سگو ، چوہدری حاجی انور کمبوہ سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے روڈ کی تعمیر فوری طور پر شروع کروانے کا مطا لبہ کیا ہے۔