ہمیں آپس کی رنجشیں ختم کر کے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا چا ہئیے 

May 03, 2022


بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت ) آپس کی رنجشیں ، کدورتیں اور ناراضگی کو ختم کر کے ہمیں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا چاہئیے۔ خوشی کے اس موقع پر غریب ، نادار اور مستحق افراد کا خاص خیال رکھتے ہوئے انہیں اپنی ان خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ دنیا کی زندگی بہت معمولی اور عارضی ہے اس لیے ہمیں محبتیں بانٹ کر رشتوں کو مضبوط کرنا چاہیے یہی دین اسلام کا درس ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویڑنل صدر و امیدوار حلقہ پی پی 250چوہدری سعد مسعود نے عمرہ کی مبارکباد دینے کیلئے آنے والے دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ قابل مذمت اور ہماری اخلاقی پستی کی واضح بدترین مثال ہے۔ 

مزیدخبریں