ملتان (سپیشل رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع ملتان کے اجلاس سے سید عارف شاہ صدر پی وائی او جنوبی پنجاب،سیف علی بھٹی ضلعی صدر پی وائی او ملتان،رانا عابد علی پی پی 214،خرم خان لاشاری نائب صدر پی وائی او جنوبی پنجاب،ملک ندیم اختر ڈویڑن صدر پی وائی او ملتان،محمد علی نومی بھٹہ سٹی صدر پی وائی او ملتان،ملک عبداللّٰہ کمبوہ ضلعی جنرل سیکرٹری پی وائی او ملتان ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید عارف شاہ نے کہا کہ عمران نیازی کی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فرح خان گوگی بے قصور ہیں عارف شاہ نے کہا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ قوم کو گمراہ کر کے اپنے خلاف کیسیز ختم کرانا چاہتے ہیں پہلے بھی عمران نیازی نے بیرونی سازش کا ڈھونگ رچاتے رہے ہیں دراصل یہ نیازی کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے اب مئی میں لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے ہیں، سیف علی بھٹی نے کہا کہ نیازی کی تحریک گوگی بچاؤ ہے عوام اب انکے چہرے پہچان چکی ہے پی ٹی آئی اب اپنی آ خری سانسیں لے رہی ہے عمران نیازی اب پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف آ واز اٹھا رہے ہیں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان ضلع عمران نیازی کے اس رویے کی پر زور مزمت کرتی ہے۔