ملتان (سپیشل رپورٹر) تقوی اور ایمان کے ساتھ رمضان المبارک میں بھلائیاں اور برکتیں سمیٹنے والے یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں .اللہ تعالی ہم سب کی عبادتیں اور ریاضتیں قبول فرمائے اورہمیں اسی اجرعظیم کا حق دار ٹھہرائے جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا ہے .ماہ صیام میں روزوں کے ذریعے حصول تقوی کی جو تربیت ہم نے حاصل کی اللہ تعالی اس کو ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنادے. ان خیالات کا اظہارحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی , صدر پنجاب جنوبی تسنیم سرور اور صدر ضلع ملتان شازیہ شیر افضل نے عید الفطر کی آمد پر اپنے خصوصی پیغامات میں کیا ۔