کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔ شیخ رشید غریب آدمی ہے اسے کون ماریگا، حکومت کسی کو مارنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوتے دیکھ رہا ہوں، عام انتخابات کااعلان رواں سال کے نومبرمیں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ منظوروسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگا، عمران خان اور شیخ رشید کونسی جیل میں جائیں گے؟ پہلے اڈیالہ اور خیرپور جیل کہا تھا مگر اب مچ جیل جائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے اسے رد کیا، نئی حکومت آٹے اور گھی میں کمی لائی ہے۔
تحریک انصاف والوں کا احتساب ضرور ہوگا:منظوروسان
May 03, 2022