کیرتھرکینال کی بھل صفائی کے کام کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم سید ظفر بخاری اور محمد اکبر کی سربراہی میں نصیرآباد پہنچی دونوں ٹیمیوں نے علیحدہ علیحدہ پٹ فیڈر کینال اور کیرتھرکینال کے کام کا مشاہدہ کیا کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے کام کے جائزے کے لیے انسپکشن کمیٹی کے چیئرمین سید ظفر بخاری نے کمشنر نصیرآباد فتح خان خجک اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک کے ہمراہ آر ڈی 102 گھڑنگ آرڈی108 آر ڈی 116 خانکی آر ڈی 142 خانپور پل آر ڈی 206 کے مقام پر کیا۔ انہوں نے سٹاف لیول راڈ سے بھل صفائی کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے کیر تھر کینال ٹیل آر ڈی200. 220.اور 278 قبولہ ریگولیٹر تک کے کام کا مشاہدہ کیا جبکہ محمد اکبرکی نگرانی میں دوسری ٹیم نے پٹ فیڈرکینال کی بھل صفائی کاجائزہ لیا۔ انہوں نے آرڈی 238-۔261۔241.298. 238۔330،جانوبیٹری، جروارپل سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا اور اسٹاف راڈ/لیول راڈ کی مدد سے کام کا معائنہ کیا سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل عبدالحمید مینگل ایس ڈی اوزامان اللہ گاجانی،سید امجد شاہ حاجی ممتاز علی سومرو مراد بخش مری اور اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور عبدالکریم بگٹی کے علاوہ گورنمنٹ کنٹریکٹر لیاقت علی پٹھان سمیت دیگر افسر موجود تھے۔ ایس ای ایریگیشن سرکل عبدالحمید مینگل نے انسپیکشن کمیٹی کے ممبرمحمد اکبر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پٹ فیڈر کینال کی مختلف آر ڈیز 261 سے لیکر 269 تک نو فٹ آر ڈی 206 سے لیکر 232 پانچ فٹ جبکہ آڈی 281 سے لے کر330 تک دو فٹ آر ڈی 342 سے 367 تک تین فٹ مٹی کی تہہ پڑی تھی جسے بھاری مشیری کے ذریعے نکالاجا رہا ہے جس کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا جبکہ چار ان لیٹ سٹرکچر جو کہ آر ڈی 206 281 288 اور 298 پر تعمیر کیے جائیں گے ان لیٹ سٹرکچر تعمیر کے بعد قدرتی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں سلٹ کا کینال میں آنا رک جائے گا اور صاف پانی کینال میں شامل ہوگا کیر تھرکینال کے دورے کے موقع پر ایکسین کیرتھرکینال ظفر علی کریم بخش جویا عبدالعزیز کھوسہ جاوید بہرانی سمیت دیگر افسر موجود تھے چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق نے بھل صفائی کے کام کے متعلق بریفنگ دی وزیراعلی کی انسپکشن ٹیم کے سربراہ سید ظفر بخاری نے دورہ کے دوران کیرتھر کینال کے بعض حصوں میں بھل صفائی کے کام کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور کام کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تمام تر رپورٹ مرتب کرکے چیئرمین چیف انسپیکشن ٹیم وزیر اعلی بلوچستان کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کیرتھر کینال کے اکثر حصوں میں مزید کام کرنے کی گنجائش موجودہے کیرتھر کینال کے انجینئرز اور متعلقہ حکام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھل صفائی کے کام کی کڑی نگرانی کریں اور صحیح معنوں میں کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ عید کے بعد دوبارہ پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال کی انسپیکشن کے لیے آئینگے انہوں نے کہا کہ معیاری کام کسانوں کے وسیع تر مفاد میں ہے حکومت کی جانب سے بھل صفائی کے لیے خطیر رقم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ہوسکے۔