رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)معمولی تکرار پر ارائیں اور مستوئی برادری میں تصادم ، نوجوان قتل تفصیل کے مطابق گزشتہ روز معمولی تکرارکی رنجش پرارائیں اورمستوئی برادری کے افراد میں خونی تصادم ہوگیا،تصادم کے دوران مستوئی برادری کے اسامہ نے چاقو کے پے در پے وار کرکے دلشاد جمیل کو موت کے گھاٹ اتاردیا،جبکہ تصادم کے دوران زاہدحسین، پرویز، گل شیر، محمدپناہ اوراسامہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،جبکہ پولیس نے جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے دلشاد جمیل کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی، بعدازاں فریقین کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
نوجوان قتل