نبیل قتل کیس ،ملزمان کی عدم گرفتاری پرشہریوں کا ایس ایچ او کیخلاف احتجاج

May 03, 2022


 منڈی صادق گنج (نمائندہ نوائے وقت)مقامی صحافی کے نوجوان بیٹے نبیل کے اغوا کے بعد قتل کئے جانے کے سات روز بعد تک بھی قاتلوں کی عدم گرفتاری کے معاملے پرسیاسی سماجی شخصیات اور انجمن تاجران کا وفد  بات چیت کرنے کے لئے تھانہ منڈی صادق گنج پہنچا تو ایس ایچ او عدنان بھٹی نے ان سے نارواسلوک اور بدکلامی کی جس پر شہریوں نے تھانے کے اندر احتجاج شروع کر دیا اور بعد ازاں ایس ایچ او عدنان بھٹی کے خلاف مرکزی چوک سے باب الصادق تک احتجاجی جلوس نکالا گیا  شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر آج تک نبیل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو عید کے فوری بعد شہر میں ہڑتال کی کال بھی دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں