رحیم یارخان ،خان پور(بیورورپورٹ ،تحصیل رپورٹر،نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع میں عید تعطیلات کے موقع پر انتظامی و سیکورٹی امور بارے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر او رڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے ارکان اسمبلی ایم این اے شیخ فیاض الدین، ایم پی اے چوہدری محمد ارشد، غضنفر لنگاہ،سابق ایم پی اے چوہدری محمد عمر جعفر، جام مختیار احمد، چوہدری اظہر شفیق سمیت دیگر کوضلع میں امن و مان کی مجموعی صورتحال، عید سیکورٹی پلان اور انتظامی امور کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں عید تعطیلات کے دوران ایمرجنسی اداروں، چیک پوسٹ پر تعینات سٹاف، عملہ صفائی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔عید تعطیلات میں عوام کو معاشی ریلیف فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کریں گے اور گرانفروشی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔انہوں نیٓ کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ میں ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ٹیم کے ہمراہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور نرخوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
عیدکے موقع پر سکیورٹی اورعملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردیں :مہتاب وسیم
May 03, 2022