جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال، وزیراعلیٰ کا بیان قابل مذمت، عامر ڈوگر

May 03, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر مملکت و سابق چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہایے کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ قابل مذمت ہے اور تخت لاہور کے حکمرانوں کا جنوبی پنجاب کے خلاف تعصب کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حمزہ شہباز نے جنوبی  پنجاب سیکرٹریٹ کو نمائشی سیکرٹریٹ کہا ہے جوکہ حقیقت کے برعکس بیان دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل طور پر فعال ہے سترہ صوباء سیکرٹریز مختلف محکموں کے نظم و نسق کو چلا رہے ہیں اور ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری۔ ایڈیشنل آء جی ساوتھ پنجاب مکمل مالی و انتظامی  اختیارات  کے ساتھ ملتان بہاولپورمیں کام کر رہے ہیںملک عامر ڈوگر نے مزید کہاکہ جنو بی پنجابکے عوام امپورڈٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہیںامپورٹڈ حکومت کے چبد دن باقی ہیں اور یہ امپورٹڈ حکمران اب الیکشن سے ڈرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے ملک میں فوری عام انتخابات کرائے جائیں  الیکشن کے نتائج سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزیدخبریں