پہلی نیشنل اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 جون سے شروع ہو گی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 سے 25 جون تک سپورٹس کمپلیکس کالام میں کھیلی جائیگی۔ گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، بیڈمیٹن کرکٹ، فٹ سال، فٹ بال،سکاٹنگ، تھروبال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ ان کھیلوں کے مقابلوں کے ملک بھر سے سکولز اور کالجز کے طلبا ء وطالبات حصہ لیں گے۔ گیمز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے سکولز اور کالجز اپنی، اپنی رجسٹریشن 4 جون سے قبل کروا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن