استحقاق کمیٹی نے مسودے کی منظوری دیدی پارلیمنٹ کی توہین پر کسی کو بھی طلب کیا جا سکے گا 

May 03, 2023


 اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومتی اتحادی جماعتوں نے توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط اور استحقاق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین رانا قاسم نون کی زیر صدارت ہوا، جس میں توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر تفصیلی غور کے بعد اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ دیگر صوبوں کی طرح توہین پارلیمنٹ قانون کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کرایا جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد پارلیمان کی توہین پر کسی بھی فرد کو طلب کیاجا سکے گا۔ جبکہ توہین پارلیمنٹ کا جرم ثابت ہونے پر سزاو¿ں کا اطلاق ہوگا۔

مزیدخبریں