چیف جسٹس کا ججز کو عشائیہ ، جسٹس فائز شریک نہیں ہوئے 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شرکت نہیں کی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیے میں عدالت عظمیٰ کے 14 ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور ان کی جانب سے میزبان کو عشایئے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عشائیے کا مقصد سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن