محسن نقوی کا ملتان میں 3 نعشیں ملنے  وزیر آباد ڈکیتی میں 3 ہلاکتوں کا نوٹس 

May 03, 2023


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان کے علاقے بستی ملوک میں گھر سے تین نعشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ محسن نقوی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور حقائق سامنے لائے جائیں۔ محسن نقوی نے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے لاہور کے علاقے اچھرہ کے رہائشی نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی نے وزیر آباد کے علاقے نالہ پلکھو پل کے قریب کیش وین لوٹنے کے دوران ڈاکو¶ں کی فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں