ایم کیو ایم کا عوامی نیشنل پارٹی کی  اے پی سی میں شرکت کا اعلان 

May 03, 2023


 اسلام آباد (این این آئی)ایم کیو ایم نے عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کر دیا ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اے پی سی میں ایم کیو ایم کی جانب سے تین رکنی وفد کے نام فائنل کر لئے ،سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار، بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک اور عبدالقیوم ایڈووکیٹ اے پی سی میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے دی تھی،عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس (آج) بدھ کو اسلام آباد میں ہو گی،اے پی سی کا عنوان 'موجودہ ملکی بحران اور اس کا حل ہے۔اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں