لاہور(کامرس رپورٹر )فلور ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ کر دیا جس سے پرچون سطح پر اس کی قیمت 2580روپے سے بڑھ کر 2630ہو جائے گی نئی قیمت کا اطلاق آج (بدھ)سے ہو گا۔فلور مل مالکان کے مطابق پنجاب میں گندم کی نقل و حمل پر پابندی کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 100روپے اضافے سے 4600روپے تک پہنچ گئی ہے اس لئے 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے اضافہ کیا ہے۔
20 کلو آٹے کا تھیلا 50روپے مہنگا
May 03, 2023