پاکستان میں عوام کی مرضی کی عکاسی حکومت کی حمایت کریں گے : امریکہ 

May 03, 2023

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر پاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، جو کہ صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ حکومتیں یا دیگر ادارے جن کے پاس اس رپورٹ کے بارے میں سوالات یا تبصرے ہیں انہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں