لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس لاہور کی موٹر برانچ نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوںےںبغےر رجسٹرےشن، جعلی نمبر پلےٹس اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑےوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے278گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لے لئے ہےں ‘ گاڑےوں کے ٹائر بھی لاک کئے جارہے ہےں ۔ ڈائریکٹر محمدآصف کی سربراہی مےں محکمے کی ٹےموں نے شہر کے مختلف علاقوں مےںبغےر رجسٹرےشن اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کےخلاف کارروائی کےلئے ناکے لگائے اور روڈ چےکنگ بھی کی ۔ڈائریکٹر محمدآصف نے کہا ہے کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ،روڈز پر کھڑی گاڑےوںکا آن لائن ٹوکن ٹےکس رےکارڈ چےک کر کے نادہندہ گاڑیوں کے ٹائر پر لاک لگائے جارہے ہےں۔لاہور کے پارکنگ سٹےنڈز مےں کھڑی گاڑےوں پرمحکمہ کہ جانب سے وارننگ نوٹس بھی چسپاں کئے جارہے ہےں ۔جن گاڑےوںکا ٹوکن ٹےکس ادا نہےں ہو گا ان گاڑےوں کی رجسٹرےشن معطل کردی جائےگی جبکہ سرکاری ٹوکن ٹےکس نادہندہ گاڑےوں کےخلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ اپلائےڈ فار،بغےر رجسٹرےشن گاڑےوں کو پکڑ کر بند کردےا جائےگا ۔شہری ٹوکن جمع کرانے کی رسےد دکھا کر دفتر اےکسائزفرےد کورٹ روڈ سے اپنے ضبط کئے گئے کاغذات واپس لے سکتے ہےں۔
بغےر رجسٹرےشن، جعلی نمبر پلےٹس‘ نادہندہ 278گاڑیوں کے کاغذات ضبط
May 03, 2023