محکمہ خوراک پنجاب‘28 لاکھ میٹرک  ٹن گندم کاشتکاروں سے خرید لی


لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے گندم خریداری کے اہداف جاری کردیے گئے۔سیکرٹری فوڈ پنجاب زمان وٹو نے بتایا ہے کہ 38 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ہدف میں سے اب تک 28 لاکھ میٹرک ٹن گندم کاشتکاروں سے خرید لی گئی ہے، لاہور ڈویژن میں 3 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کر لی گئی ہے، بہاولپور ڈویژن میں 8 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 7 لاکھ 53 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن