لاہور (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری کےلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،محکمہ سماجی بہبود غریب و متوسط طبقے کی نمائندگی کرتاہے محکمے کے سبھی افسران کو اسی جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ محکمہ میں نوجوان آفیسرز کی شمولیت سے انسانیت کی خدمت بہتر انداز میں کی جا سکے گی۔پہلے مرحلے میں 22 سے زائد آفیسر ز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔سوشل ویلفیئر آفیسرز کی ٹریننگ کا دورانیہ دس ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔ٹریننگ کے ذریعے آفیسرز کو محکمانہ امور کو بہتر انداز میں سمجھنے اور دی جانے والی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔