ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کرنے والی کمپنیوں کی پڑتال کرائی جائے:کمشنر

May 03, 2023

 لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویڑنل ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صرف انسنریٹرزپلانٹ رکھنے والے ہسپتال ڈویڑنل کمیٹی کا حصہ ہونگے۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کرکے ڈمپ کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کی پڑتال کرائی جائے۔سوفیصد یقینی بنایا جائے کہ ہسپتالوں کا ویسٹ کرشنگ کے بعد ڈمپ ہو۔کیونکہ یہ انتہائی مہلک جراثیم پر مشتمل ہوتا ہے ہسپتال ویسٹ کی کسی سطح پر چوری ممکن نہ ہو۔ ویسٹ بیلنس شیٹ کی ڈمپنگ کے وقت آن سپاٹ تصدیق ہونی چاہیے۔ کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو مناسب ٹھکانے لگانے کی تھرڈ پارٹی جانچ کرائیں۔انہوں نے تمام ہسپتالوں میں انسریٹرز کی رپورٹ طلب بھی کی ہے۔ اور کہاکہ ڈی سی ز ڈمپنگ سائٹس کی مانیٹرنگ کرائیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی اوز ہیلتھ، ایم ایس ز، ڈی ایچ کیوز، ماحولیات، نمائندہ پرائیویت ہاسپٹلز نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

مزیدخبریں