لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 147 سے نامزد امیدوار عبدالکریم خان نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران گھر گھر جا کر ووٹروں اور سپورٹروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حلقے کے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اور گلی گلی میں پی ٹی آئی کے نعرے گونج رہے ہیں ن لیگ الیکشن سے بھاگ گئی ہے حلقے کی عوام کا بھرپور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں حلقے کی عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔