کابل (این این آئی) افغان صوبہ بغلان میں ٹریفک حادثہ میں 6 افغان شہری جاں بحق جبکہ 20 مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ یہ المناک حادثہ صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خماری شہر کے علاقہ خواجہ الوان میں پیش آیا۔ مال مویشی لے جانے والاٹرک مخالف سمت سے آنے والی موٹر کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق افراد میں ایک خاتون، ایک بچہ اور چار مرد شامل ہیں۔ 20 مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ طالبان حکام نے جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔
6 افغانی جاں بحق