دبئی ‘عربین ٹریول مارکیٹ شو 2023 (ATM) پاکستان کی شرکت

May 03, 2023


دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں انعقاد پذیر ہونے والے عالمی عریبین ٹریول مارکیٹ شو 2023 (ATM) میں پاکستان نے بھر پور انداز میں شرکت کی جس میں پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PTDC) نے TDAP، پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز، ہاشو گروپ، لیجنڈ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، ComfiTrav ٹورازم، میزاب گروپ، والجیس ٹریولز، زیب ٹریولز، ایونٹیکا، بلیک گلیشیئر ٹورز ، کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ اور شراکت دار تنظیموں کے ساتھ مل کر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا- پاکستان نے معروف عالمی ٹریول شو عریبین ٹریول مارٹ 2023 میں اپنی بھرپور سیاحتی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے- وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری کی قیادت میں پاکستان کا 25 رکنی وفد یکم سے 4 مئی تک اے ٹی ایم دبئی 2023 میں شرکت کر رہا ہے تاکہ ملکی سیاحت کی بھرپور صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مشترکہ طور پر اے ٹی ایم 2023 دبئی میں پاکستان کے پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے پی ٹی ڈی سی کی کاوشوں کو سراہا اور اے ٹی ایم دبئی 2023 میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک غیر ملکی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد میں اضافہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں