سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت اجلاس 

May 03, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت محکمانہ تعمیر و ترقی کے جائزے کے لیے اوقاف کور کمیٹی کا اجلاس منعقدہ ہوا۔فیس منتقلی کے معاملات،نئے کرایہ جات پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال،کمرشل سکیموں کا جائزہ،نئے مزارات کو ٹیک اوور کرنا، موجودہ نیلامیات و ٹھیکہ جات کا جائزہ،بادشاہی مسجد کی تزئین ومرمت،داتادربارہسپتال کی پارکنگ،مزارات ومساجد کی سکیورٹی،سیل شدہ یونٹس کا نیلام عام، ناجائز تجاوزات، وغیرہ کے امورکو زیر غور لایا گیا۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ وقف اراضیات سے بہترین مالی وسائل حاصل کر کے محکمانہ تعمیر و ترقی کے کاموں کو آگے بڑھائیں، انہوں نے محکمہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا اور بالخصوص مالی اہداف کے حصول کے حوالے سے فیلڈ افسران کی محنت کی تعریف کی۔ انہوں مزید کہا کہ گورننس کو بہتر اور وقف اثاثہ جات کو محفوظ و مفید بنانا بنیادی ترجیح ہے۔ ملازمین کو اپنی استعداد کار بڑھانے کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے " ایکشن پلان2023ء " کے مطابق محکمانہ ریفارمز، محصولات ِ زر کی بر وقت وصولی، اوقاف ایمپلائز کی ویلفیئر، برسوں سے التواء کا شکار اوقاف کمرشل پالیسی کا موثر آغاز و اجراء اور محکمانہ وسائل میں اضافہ اور ان کا صحیح استعمال، بطور خاص شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف کی اسلامی روایت اور تاریخ بہت معتبر ہے۔ اس کی حرمت کو مضبوط بنا نے اور سوسائٹی کے لیے اسے مفیدبنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ وقف پراپرٹیز سے آمدن کے امکانات کو مزیدنفع بخش بنا کر اوقاف اور وقف عمارات بالخصوص مساجد و مزارات کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اوقاف اراضی پر کمرشل پراجیکٹس قائم کیئے جائیں گے، جس سے عامتہ الناس کے فائدے کے ساتھ اوقاف کے وسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔ وقف اراضیات کی نیلامیوں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق کیا جائے گا۔ صدر دفتر کی سطح پر مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کردیا گیا ہے، جس سے محکمہ کی آمدن سے اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں