پنجاب میں 10 ہزار نوجوان رضاکاربھرتی کئے جائیں گے:ابراہیم مراد

May 03, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ نوجوان آگے آئیں اور اپنا ضلع آپ سنواریں۔ مقامی مسائل موقع پر ہی حل کرنے کے لئے پنجاب بھر میں 10 ہزار نوجوان رضاکاروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ رضاکار مقامی مسائل حل کرنے کے لئے اپنی بلدیہ کی معاونت کریں گے۔ رضاکاروں کی رجسٹریشن ہر ضلع میں کی جائے گی۔اس مقصد کے لئے گوگل پر لنک جاری کر دیا گیا ہے-ابراہیم مراد نے کہا کہ " اب بلدیہ آپ کی " ویژن کے تحت یہ پنجاب کی تاریخ میں رضاکاروں کی رجسٹریشن کا سب سے بڑا پروگرام ہے- ایک ہزار رضاکار پہلے ہی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ پروگرام میں شامل ہونے والے رضاکار اپنے علاقوں کی صفائی یقینی بنانے کے لئے معاونت کریں گے۔ 

مزیدخبریں