لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے بانی حضرت مولانا مفتی محمد حسن کے معالج و مرید خاص اور میو¿ہسپتال لاہور کے سابق ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر منیر الحق کی یاد میں تعزیتی ریفرنسجامع مسجد عکس جمیل مین مارکیٹ سمن آباد لاہور میں منعقد ہوئی جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،پروفیسر مولانا ڈاکٹر محمد سعد صدیقی،شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن،ڈاکٹر حافظ بدرالدین منیر، عتیق الرحمن ،پروفیسر صداقت اور ڈاکٹر زاہد پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر منیر الحق مرحوم کی تمام زندگی نیکی و تقویٰ، امانت و دیانت اور خدمت خلق میں گزری۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے کنگ ایڈویڈمیڈیکل کالج لاہورکے علاوہ امریکہ اور انگلنڈسے بھی آنکھوں کے حوالہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور کئی ملکی و بین الاقوامی تمغے اورایوارڈ حاصل کرنے کے باوجودانتہائی عاجزی و انکساری اور پرہیز گاری میں زندگی گزاری،مرحوم کی طبی، دینی،سماجی ورفاہی خدمات پروفیسرز اور ڈاکٹرز حضرات کے لیے مشعل راہ ہیں۔