لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کرکٹ کپ کیلئے پاکستان آنے پر بھارتی بورڈ کے انکار کے بعد سابق چیئر مین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمام فیصلے بھارتی حکومت کے ہیں،بھارتی حکومت پاکستان کیساتھ کرکٹ نہیں کھیلناچاہتی، بھارتی حکومت کے انکارکے بعد حکومت پاکستان کا ردعمل انتہائی اہم ہے۔اس وقت بابراعظم سے کپتانی لینا زیادتی ہوگی، شروع سے کہتاہوں کہ تینوں فارمیٹ کیلئے ایک کپتان نہیں ہونا چاہیے، بابر اعظم کو دو فارمیٹ میں کپتان رکھا جائے۔ پاکستانی کوچز کی دوستیاں نبھانے والی بات سچ ہے، مکی آرتھر ڈربی شائرکے کوچ ہیں، پاکستان ٹیم کیساتھ کیسے کام کریں گے؟پی سی بی کو مکی آرتھر کی ذمہ داریوں میں توازن رکھنا ہوگا۔