لاہو( نیوز رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کی صدر خالدہ تبسم سمیت 29نرسز کو گریڈ17میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،اب یہ ہیڈ نرسز کے عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر سے خالدہ تبسم سمیت تمام نرسز نے ملاقات کی جنہوں نے ترقی ملنے پر نرسز کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم کے علاوہ ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رمضان بی بی اور پرنسپل نرسنگ کالج مسز میمونہ ستار شامل ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ نرسز 1998سے چارج نرسز کے طور پر خدمات سر انجام دے رہیں تھیں جنہیں ایک مخصوص عرصہ ملازمت کے بعد گریڈ17میں ترقی دے دی گئی ہے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری ملازمت میں ترقی ملنے سے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔
25 برس قبل بھرتی جنرل ہسپتال کی29 نرسز کو گریڈ17 مل گیا
May 03, 2023