ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیرکو میچ فیس کا 100فیصد،نوین الحق کو 50فیصد جرمانہ

May 03, 2023

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں قواعد کی خلاف ورزی پر بھارت کے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ نوین الحق بھی ویرات کوہلی سے تلخ کلامی پر 50فیصد میچ فیس سے محروم ہوگئے ،آئی پی ایل انتظامیہ نے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر لیول 2 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 100فیصد جرمانہ عائد کردیا جبکہ نوین الحق بھی لیول ون کی خلاف ورزی پر اپنی میچ فیس کی 50فیصد رقم سے محروم ہوگئے۔

مزیدخبریں