سٹار فٹبالرلائیونل میسی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

May 03, 2023

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے سٹار فٹبالرلائیونل میسی چھٹیاں منانے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب میں دوسری چھٹیاں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے،ایک اور ٹوئٹ میں سعودی وزیر سیاحت نے میسی اور ان کے اہل خانہ کی سعودی عرب میں سرگرمیوں کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں فٹبالر کو فیملی کے ہمراہ دھوپ سے لطف اندوز ہوتے، کیرم بورڈ گیم کھیلتے اور اپنے بچوں کیساتھ ہرن کو چارہ ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میسی سعودی وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں، میسی نے گزشتہ سال مئی میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

مزیدخبریں