واشنگٹن(آئی این پی)امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے مسلمان میئر کو خفیہ ایجنسی نے وائٹ ہائوس میں ہونے والی عید پارٹی میں شرکت سے روک دیا گیا۔ میئر محمد خیراللہ کو تقریب سے کچھ دیر قبل وائٹ ہائوس سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ان کے داخلے کی سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی۔