آئی ایم ایف نے ’’ایشیا اور بحرالکاہل کیلئے اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ‘‘جاری کر دی

May 03, 2023

بیجنگ(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے’’ایشیا اور بحرالکاہل کیلئے اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ‘‘جاری کی۔منگل کوچینی میڈ یا کے مطا بق رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی معیشت کی مضبوط بحالی نے ایشیا بحرالکاہل اور عالمی معیشتوں کو زبردست تحریک فراہم کی ہے۔ چین اور بھارت 2023 میں ایشیا بحرالکاہل کی اقتصادی ترقی کو 4.6 فیصد تک لے جائیں گے، جو 2022 میں 3.8 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ پیش گوئی اکتوبر 2022 میں جاری آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ سے 0.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایشیا بحرالکاہل خطہ رواں سال عالمی معاشی ترقی میں تقریباً 70 فیصد حصہ ڈالے گا اور خطے میں، عالمی معاشی ترقی میں چین کا شیئر پہلے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں