لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بستی ملوک ملتان میں گھر سے تین افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے وزیرآباد میں ٹول پلازہ کا کیش لے جانے والی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔