لاہور (خبر نگار) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آٹے پر شاہد خاقان عباسی کا بیان گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے کے مترادف ہے،سیف الرحمان کی آڈیو، جسٹس راشد عزیز کی آڈیو، شہباز شریف کی آڈیو بھی سامنے آ چکی ہیں۔ انھوں نے آج تک ان آڈیوز کے تردید نہیں کی ، یہ سمجھتے ہیں کہ ججوں میں تقسیم ہو گئی ہے اور یہ اس کو استعمال کر لیں گے۔ جج سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت ان کی گفتگو ریکارڈ کر رہی ہے۔ آڈیوز کے حوالے سے سب کو سامنے آنا ہوگا، جرح ہوگی، اس سے پہلے ان آڈیوز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ججوں کو یہ اطلاع ہو گئی ہے کہ ان کے، ان کے بچوں کی، ان کے پوتوں کی آڈیوز ریکارڈ ہو رہی ہیں تو یہ بلا کر کہہ رہے ہیں کہ ایسی ویسی گفتگو نہیں کریں، اگر ان آڈیوز کو کوئی ریکارڈ کر رہا ہے تو حکومت ان کو استعمال کر رہی ہے،ن لیگ نے ججوں میں مشترکہ معاملہ پیدا کر دیا ہے، مذاکرات کے دوران مریم نواز اشتعال انگیز تقاریر کررہی ہیں۔ ن لیگ نے ماحول میں آلودگی پیدا کر دی ہے، عدالتی نظام میں بہت سے مسائل ہیں، ازخود نوٹس میں اپیل کا حق ہوناچاہیے، جو مناسب کام ہے وہ مناسب طریقے سے ہونا چاہئے۔