فیروز والہ؍ میانوالی (نامہ نگار) کانسٹیبل سمیت دو افراد کی خود کشی۔ فیروز والہ گھریلو ناچاقی پر نوجوان عدنان نے خودکشی کر لی۔ اطلاع کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔ خرچ پورانہ ہونے پر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ میانوالی میں کانسٹیبل اللہ نواز تھانہ کی چھت پر سنتری ڈیوٹی پر موجود تھا۔ دوران ڈیوٹی خود کو فائر مار کر خود کشی کر لی۔