گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مقدمہ کی پیروی کرنے کی رنجش پر ملزمان نے احاطہ عدالت میں فائرنگ کر کے مخالف کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔ فائرنگ سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی، ہسپتال منتقل، بتایا گیا ہے کہ بہارالدین، محمد توصیف عرف بھولی جٹ اور اسرار جوکہ بہارالدین کی تھانہ صدر کے مقدمہ میں تاریخ ضمانت کی پیشی کے سلسلہ میں سیشن کورٹس آئے تھے جب وہ عدالت سے فراغت کے بعد واپس جا رہے تھے تو بنکنگ کورٹ کے احاطہ میں ملزمان شاہد عرف فریدی، جمیل اور دو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث توصیف موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بہارالدین شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی وجہ سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے جمیل نامی ملزم کو حراست میں لیکر اس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کر لیا۔
گوجرانوالہ: مقدمہ پیروی کی رنجش‘ احاطہ عدالت میں مخالف کو قتل کر دیا
May 03, 2023