لاہور (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا کی سفارش کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کیا۔ اپنی ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے لکھا کہ ’پریس اور الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹس زیر گردش ہیں کہ اوگرا نے یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی تھی جو کہ بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول سستا کرنے کی تجویز سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔