پاکستانی کسی صورت آئین شکنی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، شاہ محمود

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت لاہور اور پشاور کے شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں لوگ چیئرمین عمران خان کی کال پر محنت کش مزدور طبقے سے اظہارِ تشکر کے لیے بڑی تعداد میں نکلے انہوں نے کہا کہ آج کی یہ ریلیاں دفاعِ آئینِ پاکستان اور اعلی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کی علامت تھیں آئین کی بالادستی ہی جمہور اور خاص طور پر ہماری مزدور طبقے کی فلاح کی ضامن ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منصبِ اقتدار پر فائز افراد جان لیں کہ پاکستان کے عوام کسی صورت آئین شکنی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...