عدلیہ سے لڑنا ن لیگ کاوطیرہ رہاہے۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات سے نہ کچھ حاصل ہوناتھا نہ کچھ حاصل ہوا،اصل مسئلہ ہی تاریخ طے کرناہے باقی سب بہانے ہیں جوججوں سے حساب مانگ رہے ہیں وہ انتخاب خاک کروائیں گے قوم بلی چڑھ جائے چور بلی نہیں چڑھنے چا ہئیں ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے لال حویلی پرغیرقانونی فیصلے کادبائو لینے کی بجائے استعفیٰ دینے کوترجیح دی۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں انتشار خلفشاراورعدلیہ کیخلاف بھونچال تھاعدلیہ کے بارے میں بازاری زبان استعمال کی گئی عدلیہ سے لڑنا(ن) لیگ کاوطیرہ رہاہے ،اس باراگرجمہوریت کا جنازہ نکلاتوپی ڈی ایم اس سازش کی ذمہ دارہوگی عدلیہ کب تک صبر سے کام چلائے گی عدلیہ کی بیحرمتی سپریم کورٹ کے دروازے تک پہنچ گئی ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 75سالہ مہنگائی بیروزگاری کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے خاقان عباسی کہتا ہے آٹے میں20ارب سے بھی زیادہ غبن ہواہے ڈار کے ہوتے ہوئے آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے توبجٹ کیاخاک بناناہے ججوں کے گردگھیراتنگ کررہے ہیں۔پارلیمنٹ ہرروزآئین کوپامال اورعدلیہ کی تذلیل کررہی ہے ،عدلیہ دیوارچین ثابت ہوگی ،عدلیہ سے ٹکرانے والے رسوا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن