سپریم کورٹ کا آڈٹ کرانے کی ہدایت، رجسٹرار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلب

May 03, 2023 | 18:44

ویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کا آڈٹ کرانے کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو پی اے سی میں طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی اے سی کے حالیہ اجلاس کے دوران چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے 11-2010 سے 21-2020ء کے آڈٹ کا نوٹس جاری کیا تھا۔اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ آڈیٹر جنرل، وزیر اعظم شہباز شریف، صدرِ مملکت، چیف جسٹس، وفاقی وزراء اور اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ لیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آڈٹ کے معاملے کا ردِ عمل آچکا ہے۔رکن پی اے سی ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ اس پر تو اسٹے ہوجائے گا، چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اگر اسٹے آیا تو دوبارہ طلبی ہوگی۔ 

 خیال رہے کہ اس سے قبل پی اے سی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں خورد برد سمیت دیگر معاملات پر سابق   چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) میں مبینہ خورد برد، کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر الزامات عائد ہیں جن پر تحقیقات ہوں گی۔

مزیدخبریں