ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ

 کراچی:  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیاروں کو پرندوں کے ساتھ تصادم سے بچانے کا منصوبہ بناتے ہوئے بڑے ایئرپورٹس پر برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے نے برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر جاری کردیا ہے. کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر برڈ ریپلینٹ سسٹم لگے گا۔سی اے اے کی ٹینڈر سکیورٹی فیس 5 کروڑ 29 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایئرپورٹس پر برڈ ریپلینٹ سسٹم لگنے سے طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن میں مدد ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے ایئر لائنز کو سالانہ کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ہر سال پاکستان کے ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جبکہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بڑے حادثے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں بڑے ایئرپورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلینٹ سسٹم نصب ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن