لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 18رکنی قومی ٹیم اعلان کردیا گیا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے پریس کانفرنس میں انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔سکواڈمیں کپتان بابراعظم،ابراراحمد،اعظم خان ،فخرزمان،حسن علی، افتخاراحمد،عمادوسیم،محمد عباس آفریدی ،محمدعامر، محمدرضوان، محمد عرفان خان،نسیم شاہ ،صائم ایوب،سلمان علی آغا،شاداب خان،شاہین آفریدی ‘عثمان خان قومی سکواڈکاحصہ ہیں۔ حارث رئوف،حسن علی اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے، اسامہ میراورزمان خان کوڈراپ کیاگیاہے،اسامہ اور زمان کی جگہ حسن علی،حارث رئوف کوشامل کیاگیاجبکہ اعظم خان، عرفان خان اور محمد رضوان فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہونگے۔وہاب ریاض نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکوڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ کے بعد کر دیا جائیگا۔منتخب سکواڈ کا مختصرتربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائیگا اور 3روزہ تربیتی کیمپ 4مئی سے لاہور میں شروع ہو گا۔