کابل ( نوائے وقت رپورٹ) افغان وزیر صنعت و تجارت نے نیمروز کے گورنر سے ملاقات کی ۔وزارت صنعت و تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی نے نیمروز کے گورنر شیخ محمد قاسم خالد سے چابہار سے تجارت اور ٹرانزٹ کے راستے اور دیگر متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر تجارت نے ایک بار پھر تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرائی ، کہا کہ چابہار بندرگاہ کے افتتاح کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جس سے تمام شعبوں میں مسائل حل کیے جائیں گے۔نورالدین عزیزی نے مزید کہا کہ انہوں نے افغان تاجروں کے مسائل پر ایرانی حکام سے بات چیت کی ہے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔