لاہور (کامرس رپورٹر )ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس لاہور میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران کے ٹریڈ چیمبرز کو باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔ اس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔بارٹر ٹریڈ کوانسٹی ٹیوٹ لائزیشن کرنے کے طریقہ کار پر کام ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان سے بہت ساری چیزیں آسان ہو ں گئیں۔ ایران دیگر ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارت کر رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ بھی تجارت ممکن ہے اس کیلئے ہمیں مثبت کوششیں کرناہوں گئیں۔