لاہور(کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت وزراء کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن 2024-25کے پہلے اجلاس میں پنجاب کے آئندہ مالی سال 2024-25کے بجٹ کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پیش کی جانیوالی تجاویز پر غور کیا گیا۔صوبائی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ صوبائی وسائل میں اضافے کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں۔ کوئی بھی جمہوری حکومت عوام کی مشکلات میں اضافے کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتی۔ وزیر خزانہ پنجاب ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ کی بجائے نادہندگان کو ادائیگی پر آمادہ کیا جائے۔ وزیر خزانہ پنجاب محصولات میں اضافے کے لیے وصولیوں کے میکانزم کو بہتر بنایا جائے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت اجلاس،بجٹ تجاویز پر غور
May 03, 2024