شہید کانسٹیبل غلام رسول کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ  

لاہور(نامہ نگار)شہید کانسٹیبل غلام رسول کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سمیت افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جوڈیشل ونگ میں تعینات پولیس کانسٹیبل غلام رسول نے بدھ کی رات نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔ پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کے بیٹے اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن