لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان میں جھنگی (حضرت عمر فاروق) چیک پوسٹ پر حملے کے غازی اہلکاروں کی عیادت کیلئے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ زیر علاج جوانوں کی عیادت کی، خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ، انہوں نے کہا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کو ایک بار پھر پسپا کر کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں، دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پنجاب پولیس کے جوان ہمارا فخر ہیں، قوم کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، پنجاب پولیس کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔