سٹاک مارکیٹ ،مندا جاری،سرمایہ کاروں کو 89ارب روپے سے زائد کا خسارہ  

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی کاروبار حصص میں شدید مندی رہی۔ 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 71100پوائنٹس سے گھٹ کر70600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 89ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 97 کھرب روپے سے گھٹ کر96کھرب روپے کی پست سطح پر آگیا اور 64.10 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ انڈیکس 71200پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے مارکیٹ 70500 پوائنٹس کی انتہائی پست سطح تک گر گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...