لاہور (خصوصی نامہ نگار)بچوں میں قرآن مجید حفظ کرنے، سمجھنے اور خوش الحانی کیساتھ پڑھنے کا شوق پیدا کرنے اور بچوں کے والدین کے دلوں میں قرآن کریم کی عظمت واہمیت کو اجاگر نے کے حوالہ سے ایوالون ہائی سکول لاہور میں قرآن کوئزمقابلہ کا انعقاد کیا گیا اس مقابلہ میں 12 طلباء نے پوزیشن حاصل کی جن میں سے 8 طلباء کا تعلق الکہف دار القرآن اور الکہف ایجوکیشنل سسٹم سے ہے۔ چیئرمین حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء اور ان کے والدین کومبارکباد دیتے کہا کہ امت مسلمہ قرآن مجید سے اپناتعلق توڑنے اور اس کے احکامات کو فراموش کرنے کی وجہ سے مصائب ومشکلات کا شکارہیں۔
مصائب و مشکلات سے نکلنے کیلئے قرآن کیساتھ تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا:ابراہیم نقشبندی
May 03, 2024